0
Saturday 30 Nov 2019 22:22

حکومت کا امتحان اب شروع ہوچکا ہے، اپوزیشن متحدہ ہے اور رہے گی، وزیر زراعت سندھ

حکومت کا امتحان اب شروع ہوچکا ہے، اپوزیشن متحدہ ہے اور رہے گی، وزیر زراعت سندھ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے فروغ نسیم کو غیر ذمہ وار وزیر قانون قرار دیتے ہوئے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ فروغ نسیم نے پریس کانفرنس میں اپوزیشن پر غیر ذمہ دارانہ حملہ کیا، یہ کہنا کہ فوجی سربراہ کی تقرری کی توسیع کے لئے قانون سازی کی اگر اپوزیشن نے حمایت نہ کی تو ان پر توہین عدالت لگ سکتی ہے ایک لطیفہ ہے۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ فروغ نسیم بھائی ہم نے بھی فاضل عدالت کا فیصلہ پڑھا ہے، ذیادہ ذمہ داریاں آپ کو سونپی گئی ہیں، اس فیصلے میں واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ اس کا فروغ نسیم بھی دوبارہ حصہ ہیں، فروغ نسیم نے قانون سازی کرنے کے لئے عدالت سے 6 ماہ کا وعدہ کیا ہے، 6 ماہ میں کچھ نہ کیا تو فروغ نسیم پر توہین عدالت ہوسکتی ہے، قانون کے مطابق تو عدالت کو انڈر ٹیکنگ دے کر عمل نہ کرنے والے کے خلاف عدالتی کارروائی ہوتی ہے، وزیرموصوف اپوزیشن کو توہین عدالت کا طعنہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر فروغ نسیم کو قانون کی یہ سمجھ ہے تو وہ حساس معاملے پر کیس  قانون لائیں گے، حکمران قانون سازی کا بھی وہی حشر کریں گے جو پہلے 3 سمریوں اور نوٹیفکیشنز کا کرچکے ہیں، نالائق حکومت پیش کرنے سے پہلے کسی ایسے قانون دان کو ضرور دکھا دیں جو کم از کم حکومتی قانونی ٹیم کا حصہ نہ ہو، ورنہ اس قانون اور حکمرانوں کا اللہ ہی حافظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا امتحان اب شروع ہوچکا ہے، اپوزیشن متحد ہے اور رہے گی، جو نالائق صرف ایک نوٹیفکیشن نہیں نکال سکتے وہ معیشت اور خارجہ پالیسی جیسے گنجلک ایشو کو کس طرح ڈیل کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 829993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش