0
Saturday 30 Nov 2019 23:22

عمران خان کی لیڈر شپ میں معیشت کی سماجی قدریں تباہ ہوگئی ہیں، لیاقت بلوچ

عمران خان کی لیڈر شپ میں معیشت کی سماجی قدریں تباہ ہوگئی ہیں، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی اور مجلس قائمہ سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ کہا ہے کہ عدلیہ اور فوج نے بڑی دانش مندی سے آئینی قانونی بحران کو سنبھالا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف نے تحمل، بردباری سے بحران کو ٹال دیا ہے، اصل خرابی کی جڑ عمران خان حکومت کی نااہلی، کھلنڈرا اور پھکڑ پن ہے، یہ بات عیاں ہوگئی ہے کہ عمران خان کی لیڈرشپ میں سیاست، معیشت، سماجی قدریں تباہ ہوئی ہیں اب انتہائی اہم قومی ادارے کے حوالے سے حکومت نے بہت ہی ناسمجھی اور غیرذمہ داری سے پاکستان کے دشمنوں کو حوصلہ دیا، ملتان سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ عمران حکومت اور سیاست و ریاست کا اکٹھے چلنا مشکل ہو رہا ہے، لیاقت بلوچ کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال خراب تر ہورہی ہے، عالمی ادارے، انسانی حقوق کی تنظیمیں، عالم اسلام کی طرف سے کوئی مدد تو نہیں مل رہی لیکن حکومت نے بھی مکمل طور پر مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کر دیا ہے، جہاں مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری مایوس ہو رہے ہیں وہیں عوام کا غم و غصہ بھی بڑھتا جارہا ہے۔ جماعت اسلامی عالمی اور قومی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دے گی، 22دسمبر کو اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور حکومت کو قومی کشمیر پالیسی، سفارتی محاذ پر موثر روڈمیپ اور جہاد فی سبیل اللہ کے لیے دباو ڈالنے کے لیے تاریخ ساز کشمیر مارچ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 830009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش