0
Sunday 1 Dec 2019 18:27

جانیں قربان کرکے بھی نجف اور کربلا کی حفاظت کرینگے، علامہ سبطین سبزواری

جانیں قربان کرکے بھی نجف اور کربلا کی حفاظت کرینگے، علامہ سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے عراق کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعماری اور امریکی قوتیں مقامات مقدسہ کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، لیکن امت مسلمہ اس کی ہرگز اجازت نہیں دی گی اور ہم اپنی جانیں قربان کرکے بھی نجف اور کربلا کی حفاظت کریں گے، انبیاء علیہم السلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کے مزارات مقدسہ کی بے حرمتی کرنیوالی تکفیری دہشتگرد تنظیم داعش کا عراقی عوام نے مقابلہ کیا، اب یہ نحوست عراق اور شام سے بھی ختم ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ جو لوگ مہنگائی کے نام پر احتجاج کرکے حوزہ علمیہ نجف کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، ان کے ہاتھ توڑ دیں گے، اطلاعات کے مطابق آیت اللہ الحکیم کے مدرسے کو جلا دیا گیا ہے، یہ کون لوگ ہیں جو مقامات مقدسہ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں؟ یہ لوگ مسلمان نہیں ہوسکتے۔؟ بظاہر علماء کی شکل میں موجود کچھ بھیڑیئے بیرون ملک بیٹھ کر مرجع عالی قدر آیت اللہ سید علی سیستانی کے مدرسے کے گھیراو کے بیانات دے رہے ہیں، ان لوگوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، ان شاء اللہ تشیع مرجعیت اور ولایت فقیہ کا تحفظ کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 830040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش