QR CodeQR Code

بھارتی فوج کشمیریوں کو شہید کر کے جشن مناتی ہے، مشال ملک

1 Dec 2019 09:05

اپنے ایک بیان میں حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم پر خاموشی اختیار کر کے عالمی برادری بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے بھارتی فوج جشن مناتی ہے، کشمیری مائیں بیٹوں کے لاشے اٹھا اٹھا کر ذہنی توازن سے محروم ہو رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو اور محاصرہ 117 ویں روز بھی جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا بھارتی مظالم پر خاموشی اختیار کر کے عالمی برادری بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ مسلسل کرفیو اور محاصرے نے کشمیریوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 830046

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830046/بھارتی-فوج-کشمیریوں-کو-شہید-کر-کے-جشن-مناتی-ہے-مشال-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org