QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، فہمیدہ مرزا

1 Dec 2019 09:15

ریڈیو پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بات چیت ہی ایک واحد راستہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ نئی دہلی نے کشمیر پر غیرقانونی قبضہ کر رکھا ہے جبکہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کی جا رہی ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود اس مسئلے پر عالمی برادری کی خاموشی افسوس ناک ہے۔ ریڈیو پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بات چیت ہی ایک واحد راستہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 830050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830050/مسئلہ-کشمیر-پر-عالمی-برادری-کی-خاموشی-افسوسناک-ہے-فہمیدہ-مرزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org