QR CodeQR Code

جنگجوؤں کی مدد کا نظام پاکستانی ریٹائرڈ جنرل اور ملا چلا رہے ہیں، امریکی اخبار

5 Jul 2011 11:34

اسلام ٹائمز:ایک سابق عسکریت پسند کمانڈر کا نام لئے بغیر اخبار نے حوالہ دیا ہے کہ پاکستانی فوج 15 سال تک اس کے گروپ کی حمایت کر رہی ہے۔ رپورٹ میں کمانڈر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ لشکر طیبہ، حرکت المجاہدین اور حزب المجاہدین جیسی تنظیمیں جن کو مذہبی رہنما چلا رہے ہیں کو فوج تربیت اور تحفظ فراہم کرتی ہے اور جنگجووٴں کی مدد کے اس نظام کو پاکستانی ریٹائرڈ جرنیل اور ملا چلا رہے ہیں


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستانی فوج نے عسکریت پسند گروپوں کی حمایت ترک نہیں کی، کیونکہ فوج انہیں اپنے ہمسایوں اور افغانستان میں امریکی فوج کیخلاف استعمال کرنا چاہتی ہے۔ ایک سابق عسکریت پسند کمانڈر کا نام لئے بغیر اخبار نے حوالہ دیا ہے کہ پاکستانی فوج 15 سال تک اس کے گروپ کی حمایت کر رہی ہے۔ رپورٹ میں کمانڈر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ لشکر طیبہ، حرکت المجاہدین اور حزب المجاہدین جیسی تنظیمیں جن کو مذہبی رہنما چلا رہے ہیں کو فوج تربیت اور تحفظ فراہم کرتی ہے اور جنگجووٴں کی مدد کے اس نظام کو پاکستانی ریٹائرڈ جرنیل اور ملا چلا رہے ہیں، پاکستان امریکا کو یقین دلاتا رہا ہے کہ اس نے اپنے ملک میں عسکریت پسند گروپوں کی حمایت روک دی ہے اور اس مد میں امریکا نے پچھلی دہائی میں 20 ارب ڈالر امداد بھی دی۔ سابق کمانڈر نے کہا کہ پاکستانی فوج اور اسٹبلشمنٹ نے عسکریت پسند گروپوں کو اپنی حمایت کی پالیسی ترک نہیں کی، وہ انہیں کشمیر میں بھارت کیخلاف اور افغانستان سے امریکا اور نیٹو فورسز کو نکالنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 83008

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/83008/جنگجوؤں-کی-مدد-کا-نظام-پاکستانی-ریٹائرڈ-جنرل-اور-ملا-چلا-رہے-ہیں-امریکی-اخبار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org