0
Sunday 1 Dec 2019 11:23

پرویز مشرف نے 1999ء میں نواز شریف سے ہماری جان چھڑائی تھی، وہ ہمارے محسن ہیں، فواد چوہدری

پرویز مشرف نے 1999ء میں نواز شریف سے ہماری جان چھڑائی تھی، وہ ہمارے محسن ہیں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف ہمارے محسن ہیں۔ جہلم میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے 1999ء میں نواز شریف سے ہماری جان چھڑائی تھی، وہ ہمارے محسن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف طاقت میں تھے تو لوگ لائن لگا کر ان کا سگار سلگانے کھڑے ہوتے تھے، مشرف کو سزا دینی ہے تو جو لوگ ان کے ساتھ تھے، ان سب کو بھی سزا ملنی چاہیے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی توسیع پر تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ہے اور آئندہ سیشن میں آرمی چیف کی توسیع پر قانوں سازی مکمل ہوجائے گی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کی امید ان کے خاندان والوں کو بھی نہیں ہے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے 19 نومبر کو سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو  28 نومبر کو سنایا جانا تھا۔ خصوصی عدالت کو فیصلہ سنانے سے روکنے کےلیے پرویز مشرف اور وفاقی وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ 27 نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کو سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا محفوظ فیصلہ سنانے سے روکتے ہوئے وفاقی حکومت کو 5 دسمبر تک سنگین غداری کیس میں نیا پراسیکیوٹر تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 830080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش