QR CodeQR Code

کشمیری آج ہندوستانی فوج کے بدترین محاصرے میں ہیں، سردار عتیق

1 Dec 2019 11:35

پاک پتن میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ایم سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو چاہیے تھا کہ ہندوستان پر اقتصادی پابندیاں عائد کرتی لیکن دنیا اس وقت تجارتی مفادات میں الجھی ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے، اسی لیے بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک پتن شریف دربار پر حاضری اور دعا کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہ کشمیری آج ہندوستانی فوج کے بدترین محاصرے میں ہیں او دنیا تماشا دیکھ رہی ہے، یہ غیر سنجیدہ رویے جنوبی ایشیاء کے مستقبل کو تاریک بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے تھا کہ ہندوستان پر اقتصادی پابندیاں عائد کرتی لیکن دنیا اس وقت تجارتی مفادات میں الجھی ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 830083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830083/کشمیری-آج-ہندوستانی-فوج-کے-بدترین-محاصرے-میں-ہیں-سردار-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org