0
Sunday 1 Dec 2019 12:01
تبدیلی کا نعرہ سراب اور دھوکہ تھا

جماعت اسلامی آئندہ کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، سراج الحق

جماعت اسلامی آئندہ کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آئندہ کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے مردان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران کارکردگی کے سوال پر بدزبانی پر اتر آتے ہیں، جبکہ وزراء عوام کی غربت کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب لوگ مہینہ بھر مزدوری کرکے صرف بجلی کا بل ہی بھرتے ہیں، دال ماش، دال بد معاش بن گئی ہے، جسے عام آدمی ہاتھ بھی نہیں لگاسکتا، ملک میں کرپشن اور مہنگائی کے سب ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ حکومت نے 15 ماہ میں 115 یوٹرن لیے، جبکہ قرضوں کا بھی ریکارڈ قائم کر دیا گیا ہے، نااہل حکومت کے دور میں پارلیمنٹ بے توقیر ہوگئی، نااہل حکومت نے 20 لاکھ افراد بے روزگار کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آئندہ کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی اور جب تک ہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ تھے تو کارکردگی اچھی تھی، قبل از وقت انتخابات اور ان ہاؤس تبدیلی جمہوریت کا حصہ ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ حکومت کشمیر کو بھول چکی ہے، جبکہ تبدیلی کا نعرہ سراب اور دھوکہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 830093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش