0
Sunday 1 Dec 2019 12:16

جن بیوروکریٹس نے کچھ نہیں کیا ان کو ڈرنے کی ضرورت نہیں وہ کام کریں، فردوس عاشق اعوان

جن بیوروکریٹس نے کچھ نہیں کیا ان کو ڈرنے کی ضرورت نہیں وہ کام کریں، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بیورو کریسی میں بے چینی اور عدم اعتماد ہے لیکن جنہوں نے کچھ نہیں کیا ان کو ڈرنے کی ضرورت نہیں وہ کام کریں۔ گورنر ہاؤس پنجاب میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم نے بیوروکریسی اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ نیا مائنڈ سیٹ لے کر آنا ہے، وزیراعظم عمران خان نے پولیس کو تھانہ کلچر بدلنے کے لیے بھی کہا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ہمارے ارکان آپ کے پاس آئیں تو انہیں عزت دیں لیکن کام میرٹ پر کریں، طاقتور کے خلاف کمزور کو تحفظ دیں اور بیرون ملک سے آنے والوں کو بھی تحفظ دیا جائے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو تین ماہ کا وقت دیا ہے اور ان تین ماہ میں ان دونوں افسران کی کارکردگی کو دیکھا جائے گا، آئی جی پنجاب کو جدید سہولیات اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گورننس کے چیلنجز کا سامنا ہے، مانتے ہیں بیورو کریسی میں بے چینی اور عدم اعتماد ہے لیکن جنہوں نے کچھ نہیں کیا ان کو ڈرنے کی ضرورت نہیں وہ کام کریں، ہم نیب اور اینٹی کرپشن کے ہاتھ نہیں باندھ سکتے اور نہ ان کو غلط عناصر کو پکڑنے سے نہیں روک سکتے۔
 
خبر کا کوڈ : 830095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش