0
Sunday 1 Dec 2019 12:10

تحریف شدہ قرآن کے نسخے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

تحریف شدہ قرآن کے نسخے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے بروقت بڑی کارروائی کرتے ہوئے قرآن پاک کے تحریف شدہ ترجمے کو پلے اسٹور اور ایپ اسٹور پر اپ لوڈ کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سائبر کرائم ونگ لاہور کو اطلاع ملی کہ پابندی کے باوجود کچھ افراد جن کا تعلق قادیانی جماعت سے ہے ،قرآن پاک کے تحریف شدہ ترجمے کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنیوالے ہیں، اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو سارا مواد اپ لوڈ ہو جائے گا۔ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وقار احمد کو چنیوٹ سے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے قرآن پاک کے تحریف شدہ نسخے، ڈیجیٹل میڈیا، لیپ ٹاپ سمیت دیگر مواد برآمد کر لیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فوری اقدامات کے نتیجے میں تحریف شدہ نسخے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے سے بچ گئے ورنہ انہیں وائرل کر دیا جاتا۔
خبر کا کوڈ : 830096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش