QR CodeQR Code

کراچی میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، ٹماٹر، پیاز، بھنڈی سب کچھ مہنگا

1 Dec 2019 14:08

پریشان شہریوں‌ نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، گوشت اور دالیں تو پہلے ہی مہنگی تھیں، اب تو سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں، غریب آدمی کھائے تو کیا کھائے۔ سبزیوں کی سپلائی سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ حکمت عملی نہ ہونے کے باعث بحران پیدا ہوجاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آوٹ آف کنٹرول ہوگئیں، ٹماٹر، پیاز، بھنڈی سب کچھ مہنگا ہوگیا ہے۔ پریشان شہریوں‌ نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، گوشت اور دالیں تو پہلے ہی مہنگی تھیں، اب تو سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں، غریب آدمی کھائے تو کیا کھائے۔ سبزیوں کی سپلائی سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ حکمت عملی نہ ہونے کے باعث بحران پیدا ہوجاتا ہے۔ اس وقت کراچی میں ٹماٹر 200 روپے کلو، پیاز 80 روپے کلو، بھنڈی 130 روپے کلو، توری 80 روپے کلو اور آلو 40 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ مہنگائی سے تنگ شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے اور قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کردیا۔


خبر کا کوڈ: 830107

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830107/کراچی-میں-سبزیوں-کی-قیمتوں-کو-پر-لگ-گئے-ٹماٹر-پیاز-بھنڈی-سب-کچھ-مہنگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org