0
Sunday 1 Dec 2019 14:15

پنجاب یونیورسٹی سے اغواء ہونیوالے طالبعلم کا ڈراپ سین، عالمگیر وزیر خان کو پولیس نے گرفتار کیا

پنجاب یونیورسٹی سے اغواء ہونیوالے طالبعلم کا ڈراپ سین، عالمگیر وزیر خان کو پولیس نے گرفتار کیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی سے گزشتہ شام لاپتہ ہونیوالے طالبعلم کو لاہور کے تھانہ سول لائن کی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمگیر وزیر خان نے 29 مارچ کو مال روڈ پر ہونیوالے طلبہ مارچ میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی جس میں اس نے حکومت اور فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ سول لائن میں عالمگیر وزیر خان کیخلاف مقدمہ درج تھا جس کے باعث پولیس نے اسے یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر 8 کے باہر سے گرفتار کر لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مقدمے میں ساؤنڈ سسٹم، لاء اینڈ آرڈر ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ ملزمان پر طلبہ کو ریاست کیخلاف اکسانے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل ہیں۔مقدمے میں عمار علی جان، فاروق طارق، اقبال لالہ، محمد شبیر، کامل خان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ عالمگیر وزیر خان کے لاپتہ ہونے پر طلبہ نے آج صبح وی سی ہاوس کے باہر احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے۔
 
 
 
خبر کا کوڈ : 830108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش