QR CodeQR Code

پشاور میں غیرت کے نام پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا

1 Dec 2019 15:40

ملزم فیروز نے مقتول ضیاء الرحمٰن کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا انکشاف کیا جس کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا، جبکہ ملزم نے شناخت چھپانے کی خاطر لاش کو مسخ کرنے کا بھی اعتراف کر لیا ہے، دوران تفتیش ملزم سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقہ خزانہ کی حدود میں غیرت کے نام پر نوجوان کو قتل کر کے مسخ شدہ لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔ تھانہ خزانہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ علاقہ گوہی قادر آباد کے اراضیات میں ایک ناقابل شناخت مسخ شدہ لاش پڑی ہے جس کو کسی نامعلوم ملزم نے ذبح کرکے قتل کیا ہے، جس پر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئے تحویل میں لیتے ہوئے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفتیش کے دوران مقتول کی شناخت ضیاء الرحمٰن ولد باور خان سکنہ گوہی قادر آباد خزانہ کے نام سے ہوئی، جس کے بعد مقتول کے رشتے داروں سمیت قریبی روابط داروں کو بھی شامل تفتیش کیا گیا۔ پولیس نے اندھے قتل میں ملوث ملزم فیروز عرف پاکستان ولد پشم گل سکنہ قادر آباد کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ ملزم فیروز نے مقتول ضیاء الرحمٰن کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا انکشاف کیا جس کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا، جبکہ ملزم نے شناخت چھپانے کی خاطر لاش کو مسخ کرنے کا بھی اعتراف کر لیا ہے، دوران تفتیش ملزم سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 830128

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830128/پشاور-میں-غیرت-کے-نام-پر-نوجوان-کو-قتل-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org