QR CodeQR Code

کالام اور استور میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری گریڈ تک جا گرا

1 Dec 2019 16:26

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے بالائی علاقوں میں شدید سردی پڑ رہی ہے۔ کالام اور استور میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا گرا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گوپس اور بگروٹ میں پارہ منفی 4، جبکہ اسکردو، دیر اور کوئٹہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 830130

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830130/کالام-اور-استور-میں-درجہ-حرارت-منفی-7-ڈگری-گریڈ-تک-جا-گرا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org