0
Sunday 1 Dec 2019 19:32

ترقی کا واحد راستہ تعلیم کا فروغ ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری

ترقی کا واحد راستہ تعلیم کا فروغ ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہر القادری نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 25 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ قومی طلباء کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب طلباء کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میں طلبا کے ہاتھوں میں صرف قلم دیکھنا چاہتا ہوں، دل دماغ کی ویران زمین کو علم کے نور سے سیراب کریں، زمانہ طالبعلمی کا ہر لمحہ حصول علم پر صرف کریں، پڑھا لکھا نوجوان ملک کا محفوظ مستقبل ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ناخواندگی عذاب کڑی آزمائش اور سزا ہے۔ انھوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کے اخلاق اور تعلیم و تربیت کی حفاظت کرنا والدین، اساتذہ اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایم ایس ایم کے طلباء نے شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے تعلیمی بجٹ بڑھانے کا جو مطالبہ کیا ہے وہ جائز اور ناگزیر ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کا واحد راستہ تعلیم کا فروغ ہے، حکمران تعلیم پر جو خرچ کرینگے اس کے ثمرات ملیں گے اور نسل در نسل ثمرات حاصل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے فروغ علم پر توجہ مرکوز کی اور لاکھوں بچوں اور بچیوں پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولے۔ انھوں نے کہا کہ انسان اور کردار سازی پر کی جانے والی انویسٹمنٹ کرہ ارض کی بہترین سرمایہ کاری ہے، ریاستی وسائل علوم کے فروغ پر کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 830139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش