QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، لانس نائیک شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

1 Dec 2019 20:25

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایف سی کے لانس نائیک محمد عمران شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، ایف سی اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک محمد عمران شہید جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایف سی کے لانس نائیک محمد عمران شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے 31 سالہ محمد عمران کا تعلق جمرود سے تھا۔


خبر کا کوڈ: 830147

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830147/شمالی-وزیرستان-ایف-سی-چیک-پوسٹ-پر-حملہ-لانس-نائیک-شہید-2-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org