QR CodeQR Code

پارٹی چیئرمین کیخلاف بیان دینے پر حامد خان کی پی ٹی آئی کی رکنیت معطل

1 Dec 2019 22:17

پی ٹی آئی نے حامد خان سے 7 دن میں جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی سے بےدخل کیا جائے گا جبکہ حتمی فیصلے تک حامد خان کو میڈیا میں پارٹی مخالف بیانات دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے حامد خان کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔ پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے پارٹی رکن اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ حامد خان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا اور ان کی بنیادی رکنیت بھی معطل کردی ہے۔ حامد خان پر جھوٹے بیانات کے ذریعے پارٹی کو بدنام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ حامد خان نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں پارٹی اور چئیرمین سے متعلق من گھڑٹ بیانات دئیے، حامد خان کے بیانات سے پارٹی ممبران اور ورکرز کے جذبات کو ٹھیس پہنچی، پارٹی چئیرمین پر الزام تراشی کے ذریعے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی گئی۔ پی ٹی آئی نے حامد خان سے 7 دن میں جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی سے بےدخل کیا جائے گا جبکہ حتمی فیصلے تک حامد خان کو میڈیا میں پارٹی مخالف بیانات دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 830157

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830157/پارٹی-چیئرمین-کیخلاف-بیان-دینے-پر-حامد-خان-کی-پی-ٹی-ا-ئی-رکنیت-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org