0
Sunday 1 Dec 2019 22:24

 تمام بین المذاہب و بین المسالک کے اتحاد، اخوت، امن اور بھائی چارے سے دشمنوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، خواجہ عزیرالحسن 

 تمام بین المذاہب و بین المسالک کے اتحاد، اخوت، امن اور بھائی چارے سے دشمنوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، خواجہ عزیرالحسن 
اسلام ٹائمز۔ دی میڈیا فائونڈیشن ملتان کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ تمام مذاہب امن کی دعوت دیتے ہیں نہ کہ انتشار کی یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان میں تمام بین المذاہب و بین المسالک آپس میں اتحاد، امن اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھے ہوئے ہیں، اقلیتوں کو پاکستان میں وہ تمام تر حقوق حاصل ہیں جو بحثیت پاکستانی شہری ہر مسلمان کو ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ مغربی ممالک میں ایسے واقعات رونما نہیں ہونے چاہیئں کہ جس کی وجہ سے کسی کی دل آزاری ہو۔ ان خیالات کا اظہار دی میڈیا فانڈیشن کے زیراہتمام سوشل ایکشن پراجیکٹ کے تحت بوسن ٹاون کے مختلف مدارس و کیتھڈرل چرچ آف پاکستان کا مختلف بین المذاہب و بین المسالک کے رہنماوں نے وزٹ کے موقع پر کیا۔ جس میں دی میڈیا فانڈیشن کے کوآرڈینیٹر خواجہ عزیزالحسن، پروفیسر عبدالماجد وٹو، حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن، پاسٹر نعیم جاوید، مولانا ناصر عباس، خان سجاد حسین، علامہ کاشف ظہور نقوی، رفیق احمد قریشی، مہر اجمل خاموش، قاری اکمل راشدی، محمد نوید، سید حیدر حسن شاہ، قاری اجمل، ڈاکٹر عمر حیات الحسینی، بشیر جار لیوراڈک پال، پیر عبید انور صدر پوری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر رہنماوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا کہ تمام بین المذاہب و بین المسالک آپس میں اتحاد، اخوت، امن اور بھائی چارے کی جس فضا کو قائم رکھے ہوئے ہیں انشااللہ یہ اتحاد و محبت کی فضا ہمیشہ قائم و دائم رہے گی، امن کے دشمنوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا اور تمام بین المذاہب و بین المسالک ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 830160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش