0
Sunday 1 Dec 2019 22:36

ہم سندھ دھرتی اور ثقافت سے پیار کرتے ہیں اور اسکی تہذیب و تاریخ کے وارث ہیں، راشد محمود سومرو

ہم سندھ دھرتی اور ثقافت سے پیار کرتے ہیں اور اسکی تہذیب و تاریخ کے وارث ہیں، راشد محمود سومرو
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد خالد محمود سومرو نے سندھ کے ثقافت دن کے موقع پر کہا ہے کہ ہم سندھ دھرتی اور ثقافت سے پیار کرتے ہیں اور اس کی تہذیب و تاریخ کے وارث ہیں، مدارس میں سندھ کی حفاظت، سلامتی کیلئے خصوصی دعائیہ تقریب منعقد کی جارہی ہیں، دھرتی کے انچ انچ کی حفاظت کرنے کیلئے مر مٹنے کو تیار ہیں، سندھ کے تعلیمی اداروں میں شلوار اور اجرک کی بنی قمیص یونیفارم میں تبدیل کی جائے، سندھ سے قبائلی دہشتگردی، کاروکاری، اغوا برائے تاوان جیسی لعنت کو جڑسے ختم کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ دھرتی امن، محبت، پیار کی پہچان اور اللہ والوں کی دھرتی ہے، شہید علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے ساری زندگی سندھ کے حقوق کیلئے وقف کردی تھی، سندھ کے قدرتی وسائل، سندھ پر خرچ ہونے چاہیئے، سندھ کو تقسیم کرنے والوں کی یہاں کوئی گنجائش نہیں ہے، آزادی مارچ اسلام آباد میں اعلان کیا تھا کہ سندھ کی وحدت کیخلاف کوئی سازش قبول نہیں کی جائے گی، سندھی اجرک اور ٹوپی عظیم ثقافت کا حصہ ہیں، ہم ثقافت کے وارث اور چوکیدار ہیں، سندھ کو حقیقی طور پر باب الاسلام بنا کر دم لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 830164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش