0
Sunday 1 Dec 2019 16:33

پاکستان اور قطر کے درمیان اہم معاہدوں میں پیشرفت تیز کرنیکا فیصلہ

پاکستان اور قطر کے درمیان اہم معاہدوں میں پیشرفت تیز کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے قطر کے ساتھ اہم معاہدوں میں پیش رفت تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں زلفی بخاری نے قطر کے نائب وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم سمیت اہم لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے قطر کے نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ، چیمبر آف کامرس اور ڈیولپمنٹ فنڈ کے عہدے داروں سے ملاقاتیں کیں، جن میں قطر اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے فروغ اور افرادی قوت کے تبادلے سمیت لاہور اور پشاور میں قطری ویزا سینٹرز کے قیام پر بھی مشاورت کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ قطر اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت میں 63 فی صد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے، قطر نے تجارت اور اقتصادی میدان میں پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

میڈیا نیوز کے مطابق پاکستان قطر کے اہم تجارتی شراکت داروں میں شامل ہے، جبکہ قطر نے پاکستان سے فیفا ایونٹ کے لیے مزید افرادی قوت کی درخواست کی ہے، قطر پاکستانی مزدوروں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات بھی کرے گا۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ قطر اور پاکستان کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں، ایک لاکھ پاکستانیوں کی بھرتی کے فیصلے پر فوری عمل درآمد ناگزیر ہے، امیر قطر کے ویژن کے مطابق مزید کوٹہ بھی مختص کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 830166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش