0
Sunday 1 Dec 2019 22:46

شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے، نومنتخب صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کرینگے 

شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے، نومنتخب صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کرینگے 
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے، بندرانائیکے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کولمبو پہنچنے پر وزارت خارجہ سری لنکا کے ایڈیشنل سیکرٹری ایمبیسڈر پی سلوراج اور پاکستانی ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیرمقدم کیا، وزیر خارجہ کل سری لنکا کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وزیر خارجہ، سری لنکا کے نومنتخب صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے اور منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیں گے، وزیر خارجہ اپنے مختصر دورہ سری لنکا کے دوران میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے، خطے کی صورتحال اور اہم علاقائی امور پر پاکستان کا موقف بیان کریں گے، خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ کا دورہ سری لنکا خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 830168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش