0
Sunday 1 Dec 2019 23:14

جعلی کریڈٹ کارڈز کے ذریعے بینکوں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے والے گروہ کا سرغنہ

جعلی کریڈٹ کارڈز کے ذریعے بینکوں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے والے گروہ کا سرغنہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جعلی کریڈٹ کارڈز کے ذریعے بھاری مالیت کی خریداری کر کے مختلف بینکوں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے والے گروہ کا سرغنہ لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جعلی کریڈٹ کارڈز کے ذریعے بڑے شاپنگ سینٹرز سے لاکھوں روپے کی خریداری میں ملوث ملزمان کے گروہ کے سرغنہ کو فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور کے سائبر کرائم ونگ نے پکڑا ہے۔ جعلی کریڈٹ کارڈز بنانے والے گروہ کے سرغنہ کو پکڑنے کے بعد مقدمہ درج کرکے باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس ضمن میں مزید تفتیش و تحقیق کی جارہی ہے۔ انچارج ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور سرفراز چودھری نے اس سلسلے میں میڈیا کو بتایا کہ پکڑا جانے والا گروہ کا سرغنہ اپنی کارروائیوں کے ذریعے مختلف بینکوں کو اب تک لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا چکا ہے، گرفتار ملزم کے قبضے سے مختلف بینکوں کے جعلی کریڈٹ کارڈز اور رسیدیں برآمد ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گروہ کا سرغنہ اس وقت پکڑا گیا جب وہ گلبرگ شاپنگ مال میں حسب عادت اپنی کارروائی میں مصروف تھا۔ سرفراز چودھری کے مطابق ایف آئی اے جعلی کریڈٹ کارڈز تیار کرنے والے گروہ کے دیگر اراکین کو پکڑنے کے لیے کوشش کررہی ہے اور توقع ہے کہ بہت جلد اس سلسلے میں کامیاب حاصل ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 830177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش