QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان طلبہ یونینز کے انتخابات کا اعلان کریں، حافظ نعیم الرحمٰن

1 Dec 2019 23:54

اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے سندھ حکومت سے تعلیمی اداروں میں فوری طور پر طلبہ یونینز کے انتخابات کرانے کے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ یونینز کی بحالی اور انتخابات کیلئے قراردادوں کی نہیں بلکہ عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے سندھ حکومت سے تعلیمی اداروں میں فوری طور پر طلبہ یونینز کے انتخابات کرانے کے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ یونینز کی بحالی اور انتخابات کیلئے قراردادوں کی نہیں بلکہ عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور اٹھارہویں ترمیم کے بعد یہ معاملہ صوبائی حکومت کے اختیار میں ہے، اس لئے پیپلز پارٹی کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ طلبہ کو ان کا یہ حق دینے کیلئے بلاتاخیر انتخابات کا اعلان کرے۔ اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ملک کے طلبہ سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور حکومت سے اپنا جمہوری حق طلب کر رہے ہیں، وقت آگیا ہے کہ طلبہ کو ان کا یہ حق دیا جائے، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ملک بھر میں اس عمل کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق سمیت پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان میں تحریک انصاف کی حکومت ہے، وزیراعظم عمران خان کو بھی چاہیے کہ وہ طلبہ یونینز کے انتخابات کا اعلان کریں اور پورے ملک میں اس عمل کو یقینی بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 830181

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830181/وزیراعظم-عمران-خان-طلبہ-یونینز-کے-انتخابات-کا-اعلان-کریں-حافظ-نعیم-الرحم-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org