0
Monday 2 Dec 2019 09:31

مقبوضہ کشمیر میں خوف اور بے یقینی کا ماحول ہے، مشال ملک

مقبوضہ کشمیر میں خوف اور بے یقینی کا ماحول ہے، مشال ملک
اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما محمد یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے 5 اگست کے اقدام کی وجہ سے کشمیر کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وادی میں بھاری تعداد میں بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی سے خوف اور غیر یقینی کا ماحول برقرار ہے، قابض حکام نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اور وادی کشمیر کی دیگر اہم مساجد میں لوگوں کو نماز جمعہ ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں دی۔ ہندوستانی فوج نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا، مقبوضہ وادی میں ویرانے کا سماں ہے، دکانیں اور دفاتر بند ہیں، طلبا و طالبات سکولز اور کالجز میں جانے سے قاصر ہیں جبکہ لوگوں کو اشیائے ضروریہ اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال اور ہندوستانی عہدیدار کے اشتعال انگیز ریمارکس کا نوٹس لے۔
خبر کا کوڈ : 830196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش