0
Monday 2 Dec 2019 18:30

انڈیا، اسرائیل اور امریکہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر رہے ہیں، حسن کاظمی

انڈیا، اسرائیل اور امریکہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر رہے ہیں، حسن کاظمی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردی اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی نے کہا ہے کہ بھارت شمالی وزیرستان میں دہشتگردی اور ایل او سی پر جارحیت کے ذریعے اپنا مکروہ چہرہ بے نقاب کر رہا ہے، پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے بھارت، امریکہ، اسرائیل اور خلیجی ممالک سر توڑ کوشش کر رہے ہیں، اپوزیشن کرپشن بچاؤ تحریک چلانے کے بجائے پاکستان بچاؤ تحریک کا حصہ بنے، کشمیر ایشو اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے شدت پسندوں کے سیاسی سرپرستوں کو میدان میں اتارا گیا ہے ہمیں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے باہمی اتحاد کو فروغ دینا ہوگا۔

لاہور میں ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سید حسن کاظمی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے وعدوں کی پاسداری کرے، مہنگائی، بے روزگاری نے غریبوں کا جینا محال کر دیا ہے، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف حکومتی ٹیم خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا لاہور میں فضائی آلودگی کیخلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کیے تو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، مجلس وحدت مسلمین عوامی مسائل اور ظالم مافیا کیخلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 830206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش