0
Monday 2 Dec 2019 10:53

مادر علمی کا امن ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، ترجمان پنجاب یونیورسٹی

مادر علمی کا امن ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، ترجمان پنجاب یونیورسٹی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی سے مبینہ طور پر اغواء ہونیوالے پروگریسیو سٹوڈنٹس کولیکٹیو کے رہنما عالمگیر وزیر کی یازیابی کیلئے طلبہ کے گزشتہ روز ہونیوالے احتجاج اور دھرنے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ عالمگیر وزیر کو پنجاب یونیورسٹی سے نہیں اٹھایا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ عالمگیر وزیر پنجاب یونیورسٹی کا طالبعلم بھی نہیں بلکہ وہ ایک سال قبل اپنی تعلیم مکمل کر کے فارغ ہو چکا ہے البتہ گزشتہ روز وہ اپنی ڈگری لینے کیلئے یونیورسٹی ضرور آیا تھا تاہم اسے یونیورسٹی سے اغواء نہیں کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گمشدگی سے قبل عالمگیر وزیر کی آخری لوکیشن برکت مارکیٹ تھی اس کے بعد اس کا کوئی پتہ نہیں، عالمگیر وزیر کے ساتھیوں کو یونیورسٹی میں احتجاج کی بجائے پولیس سے رابطہ کرنا چاہیے کہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مدد سے اسے تلاش کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنیوالے طلباء قانونی دائرے میں آزاد ہیں، وہ پُرامن احتجاج کر سکتے ہیں یہ ان کا حق ہے مگر ملکی اداروں کیخلاف مہم جوئی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر یونیورسٹی کے معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں جس کی کسی طور اجازت نہیں دی جا سکتی۔
خبر کا کوڈ : 830210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش