QR CodeQR Code

برکینا فاسو میں چرچ پر حملے میں 14 افراد ہلاک

2 Dec 2019 11:48

چرچ میں دعائیہ تقریب جاری تھی کہ اس دوران متعدد مسلح افراد نے اندر داخل ہوکر فائرنگ کردی۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور حملے کی وجوہات غیر واضح ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں چرچ پر حملے میں پادری سمیت 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق برکینا فاسو کے مشرقی قصبے ہنتوکورا کے چرچ میں سنڈے سروس کے دوران حملہ کیا گیا۔ چرچ میں دعائیہ تقریب جاری تھی کہ اس دوران متعدد مسلح افراد نے اندر داخل ہوکر فائرنگ کردی۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور حملے کی وجوہات غیر واضح ہیں۔ گزشتہ چند سال کے دوران برکینا فاسو میں شدت پسندوں کے حملوں میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔ برکینا فاسو کی سرحد مالی سے بھی ملتی ہے جہاں القاعدہ اور داعش سمیت دیگر مسلح تنظیموں کے خلاف بین الاقوامی فوجی آپریشن جاری ہے جس میں برکینا فاسو کی فوج بھی شریک ہے۔


خبر کا کوڈ: 830236

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830236/برکینا-فاسو-میں-چرچ-پر-حملے-14-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org