0
Monday 2 Dec 2019 12:08

طلباء یونینز کی بحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، عارف حسین

طلباء یونینز کی بحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، عارف حسین
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی جانب سے طلبہ یونینز بحالی کے حوالے سے بیان کو آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ یونینز کی فوری بحالی وقت کی ضرورت ہے، طلبہ یونینز پر پابندی سے جامعات میں مکالمہ کی فضا ختم ہوئی اور شدت پسندی میں اضافہ ہوا، ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طلباء یونینز کی بحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، ماضی میں یونینز کی بحالی کے محض دعوے کئے جاتے رہے اور منافقانہ طرز عمل پہ حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت طلباء یونینز کی بحالی کے لولی پاپ کی بجائے علمی اقدامات کیلئے پیش رفت کرتے ہوئے طلباء یونینز کو بحال کروا کر الیکشن کا جلد انعقاد کروائے۔

طلبہ سے گفتگو میں عارف حسین الجانی کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان کا پہلے دن سے یہی موقف تھا کہ طلبہ یونینز کا بحال ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، طلبہ یونینز پر پابندی کے باعث طلبہ اپنے آئینی حق سے محروم ہیں، طلبہ یونینز کی بحالی سے معاشرے میں جمہوری اقدار پروان چڑھنے کیساتھ ساتھ ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی، طلبہ یونین پر پابندی سے طلبہ تعلیمی اداروں کے آئین کے تحت حاصل ہونیوالے بنیادی حقوق و اختیار سے محروم ہیں، جس کے سبب طلبہ کو بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے نااہل انتظامیہ کے دفتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں، طلبہ یونین کی بحالی سے تعلیمی استعداد بڑھے گی۔
خبر کا کوڈ : 830240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش