QR CodeQR Code

پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں زیرو ڈیوٹی شرح سے مصنوعات برآمد کرنے کی سہولت ملے گی، فردوس عاشق اعوان

2 Dec 2019 12:26

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ معاہدے سے پاکستان کا ٹیکسٹائل کا شعبہ سب سے زیادہ اس سے مستفید ہوگا، شعبہ زراعت، چمڑے کی مصنوعات، کنفکشنری اور بسکٹ تیار کرنے والے بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور پاکستانی مصنوعات چین برآمد کر سکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آزاد تجارتی معاہدے سے پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں زیرو ڈیوٹی شرح سے مصنوعات برآمد کرنے کی سہولت ملے گی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک چین آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر آئرن برادرز کو مبارک دی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ملکوں کے عوام اور دوستوں کے لیے اچھی خبر ہے۔ آنے والے دنوں میں سی پیک اور پاک چین دوستی سے متعلق اور بھی اچھی خبریں آئیں گی۔ آزاد تجارتی معاہدہ ناصرف دونوں ممالک کے مابین درینہ دوستی اور لازوال رشتے کا مظہر ہے۔

معاون خصوصی کا کہن اتھا کہ اس سے پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں زیرو ڈیوٹی شرح سے مصنوعات برآمد کرنے کی سہولت بھی ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ٹیکسٹائل کا شعبہ سب سے زیادہ اس سے مستفید ہوگا، شعبہ زراعت، چمڑے کی مصنوعات، کنفکشنری اور بسکٹ تیار کرنے والے بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور پاکستانی مصنوعات چین برآمد کر سکیں گے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ اس معاہدے کی رو سے پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں 313 نئی مصنوعات کی برآمدات کا موقع ملے گا، پاکستان پہلے آزاد تجارت معاہدے کے تحت 742 مصنوعات کی برآمد پر صفر ڈیوٹی کی رعایت سے مستفید ہورہا ہے۔ دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے بعد پاکستان کو 1047 مصنوعات کی برآمد کی اجازت مل جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 830246

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830246/پاکستانی-تاجروں-کو-چین-کی-منڈیوں-میں-زیرو-ڈیوٹی-شرح-سے-مصنوعات-برا-مد-کرنے-سہولت-ملے-گی-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org