0
Monday 2 Dec 2019 11:15

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی، مشاورت کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی، مشاورت کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کے معاملے پر مشاورتی عمل کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی حکومت ایکٹ میں ترمیم کیلئے اپوزیشن سے مشاورت کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کے معاملے پر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کیلئے وزرا کی 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر شامل ہیں، کمیٹی حکومت ایکٹ میں ترمیم کیلئے اپوزیشن سے مشاورت کرے گی۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کرتے ہوئے حکومت کا نوٹیفکیشن مشروط طور پر منظور کر لیا اور کہا آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 830249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش