QR CodeQR Code

موجودہ لبنانی بحران کی اصلی وجہ اندرونی سیاسی و اقتصادی مسائل کے علاوہ بیرونی دباؤ ہے، حزب اللہ

2 Dec 2019 13:07

حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے کہا کہ حالیہ ملکی بحران کی بڑی وجہ بیرونی دباؤ ہے جو کئی سالوں سے لبنان پر ڈالا جا رہا ہے جبکہ انہوں نے ملک کو درپیش مالی، اقتصادی اور سیاسی بحرانوں کیطرف اشارہ کرتے ہوئے لبنانی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ ملکی حالات کو طوائف الملوکی کیطرف بڑھنے نہ دیں۔


اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ ملکی بحران ہر لبنانی کے مستقبل پر اثرانداز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران کی تین وجوہات ہیں جن  میں ملکی سیاسی حکومت کی کمزوری سرفہرست ہے۔ انہوں نے بعض سیاسی فریقوں کو پارلیمنٹ میں منتخب نہ ہونیوالی پالیسی پر عمل پیرا ہونے اور ملک کی ابتر اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے بجائے اس پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بحران کی دوسری بڑی وجہ ملکی اقتصادی مسائل ہیں۔

حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے کہا کہ حالیہ ملکی بحران کی تیسری بڑی وجہ بیرونی دباؤ ہے جو کئی سالوں سے لبنان پر ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے اُن امریکی وفود کیطرف اشارہ کرتے ہوئے جو اسلامی مزاحمتی محاذ کو کمزور بنانے اور اسرائیلی مفادات کے تحفظ کی خاطر لبنان کے دوروں پر رہتے ہیں، کہا کہ یہ بیرونی دباؤ لبنان کے اقتصادی، مالی و سیاسی حالات پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔ انہوں نے ملک کو درپیش مالی، اقتصادی اور سیاسی بحرانوں کیطرف اشارہ کرتے ہوئے لبنانی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ ملکی حالات کو طوائف الملوکی کیطرف بڑھنے نہ دیں۔


خبر کا کوڈ: 830276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830276/موجودہ-لبنانی-بحران-کی-اصلی-وجہ-اندرونی-سیاسی-اقتصادی-مسائل-کے-علاوہ-بیرونی-دباو-ہے-حزب-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org