0
Monday 2 Dec 2019 13:14

ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لئے امریکہ سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں، لوان جاگاریان

ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لئے امریکہ سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں، لوان جاگاریان
اسلام ٹائمز۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں تعینات روس کے سفیر لوان جاگاریان نے پریس ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں روس کو مستقل ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں امریکہ سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ روسی سفیر نے بو شہر میں ایٹمی بجلی پلانٹ کے دوسرے حصہ کی تعمیر میں روس اور ایران کے تعاون کو بہت ہی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے روس پر ایران کے ساتھ تعاون کو تمام شعبوں ميں ختم کرنے کے سلسلے میں بہت زيادہ دباؤ ڈالا لیکن روس نے امریکہ کی دھمکی کو تسلیم نہیں کیا کیونکہ روس ایک مستقل ملک ہے اور اسے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں امریکہ سے اجازت لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ روسی سفیر نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس اور چین، امریکہ کو ایران کے ایٹمی معاملے کو سکیورٹی کونسل میں دوبار اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ روسی سفیر نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ کو خطرہ لاحق ہے اور اس معاہدے کو خطرے میں ڈالنے کا ذمہ دار امریکہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 830280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش