0
Monday 2 Dec 2019 13:24

پنجاب حکومت نے احتجاجی مظاہروں کیلئے جگہ مختص کرنے کا حکم دیدیا

پنجاب حکومت نے احتجاجی مظاہروں کیلئے جگہ مختص کرنے کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی تاریخی مال روڈ پر جلسے جلوسوں کے سدباب کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پنجاب حکومت نے احتجاجی مظاہروں اور جلسے جلوسوں کے لیے ناصر باغ کے علاوہ بھی جگہ مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مال روڈ ریڈ زون میں ریلیوں، مظاہروں، اور جلسے جلوسوں پر پابندی کو یقینی بنانے کیلئے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے واضح احکامات انتظامیہ کو جاری کئے گئے ہیں۔ احکامات میں انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ جی پی او چوک سے میاں میر تک کسی بھی صورت کوئی احتجاج نہ ہونے دے۔ وزیراعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ناصر باغ کے علاوہ جلسے جلوسوں کیلئے کسی اور پوائنٹ کی بھی نشاندہی کریں۔ انتظامیہ کو جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ جو بھی احتجاج کرنا چاہے اسے ریڈ زون کے علاوہ مقرر کی گئی جگہ کی نشاندہی کی جائے تاکہ وہ وہاں پرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا سکے۔
خبر کا کوڈ : 830288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش