0
Monday 2 Dec 2019 14:05

طلبہ مارچ کے منتظمین کیخلاف درج ہونیوالے مقدمہ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

طلبہ مارچ کے منتظمین کیخلاف درج ہونیوالے مقدمہ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
اسلام ٹائمز۔ مال روڈ پر 29 نومبر کو ہونیوالے ’’طلبہ یکجہتی مارچ‘‘ کے منتظمین کیخلاف درج ہونیوالے مقدمہ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے جمع کروائی۔ ایم پی اے سمیرا کومل نے قرارداد میں کہا ہے کہ آئین طلبہ اور اساتذہ سمیت تمام شہریوں کو پُرامن احتجاج کا حق دیتا ہے۔ پنجاب کا یہ مقدس ایوان وزیراعظم عمران خان کی جانب سے طلبہ تنظیموں کو پُرتشدد کہنے کے اقدام کی مذمت کرتا ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پرتشدد حکمران جماعت نوجوانوں میں اشتعال اور احساس محرومی پیدا کر رہی ہے۔ حکمرانوں نے آزادی اظہار کے آئینی و جمہوری حق پر قدغن لگا دی ہے۔
 
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ طلباء اور اساتذہ کو پرامن اظہار رائے کی آزادی سلب کرنا قابل مذمت اور آمرانہ رویہ ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ طلبہ یونینز کی بحالی کیلئے احتجاج کرنیوالے طلبہ کیخلاف مقدمات درج کرنا آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ ریلی نکالنے والے طلبہ کیخلاف درج مقدمات فوری واپس لئے جائیں اور پاکستان میں طلبہ یونینز کو فوری بحال کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ انہی طلبہ تنظیموں نے قیام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا تھا، طلبہ کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 830303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش