0
Monday 2 Dec 2019 22:35

پاراچنار میں طلبہ کیساتھ بدسلوکی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پاراچنار میں طلبہ کیساتھ بدسلوکی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ 30 نومبر کو گورنمنٹ ہائی سکول بوغکی میں کلاس فور ملازمین کی جانب سے اساتذہ کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی پر ضلع بھر کے اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ گورنمنٹ اسرار شہید ہائی سکول میں جمع سینکڑوں اساتذہ نے یہاں سے احتجاجی واک شروع کی۔ واک پریس کلب پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔ یہاں پر اساتذہ رہنماؤں نے احتجاجی جلسے سے خطاب کیا۔ اور پیواڑ میں ہونے والے حادثے کا شکار ہونے والی معصوم گل سکینہ، دیر میں قتل ہونے والے استاد اور 30 نومبر کو بوغکی میں ہونے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ مقررین نے ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ اجتماع سے صدر اساتذہ سید زاہد حسین، ہیڈ ماسٹر یونین کے صدر مرجان علی صاحب اور سید میر حسین کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب محمد اقبال صاحب نے خطاب کیا۔ ڈی ای او نے اساتذہ کے ساتھ آخری دم تک کھڑے ہونے کی یقین دھانی کرائی۔
خبر کا کوڈ : 830371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش