0
Monday 2 Dec 2019 22:44

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کراچی میں چلنے والی نجی آن لائن ایئر لفٹ سروس کا افتتاح کردیا

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کراچی میں چلنے والی نجی آن لائن ایئر لفٹ سروس کا افتتاح کردیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کراچی میں چلنے والی نجی آن لائن ایئر لفٹ سروس کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا کہ کراچی میں چلنے والی آن لائن ایئرلفٹ سمیت تمام کمپنیز کو سندھ حکومت مکمل تعاون کریگی، سندھ حکومت آن لائن ایئر لفٹ کمپنی کو بند نہیں کررہی، کراچی میں جو بھی نئی سروس آئیں گی ان کو بھی ویلکم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو جو ٹرانسپورٹ کے حوالے سے سہولیات ملنا چاہیئے تھیں وہ نہیں مل سکیں، انشا اللہ اب بہتر ٹرانسپورٹ ملنا شروع ہوگئی ہے، ریڈ لائن بی آرٹی سروس دنیا کی پہلی سروس ہوگی جو سندھ میں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال گراؤنڈ بریکنگ میں چلے جائیں گے، ییلو لائن ورلڈ بینک کے تعاون سے چلے گی جو کورنگی سے چلے گی۔ اویس شاہ نے کہا کہ سندھ کے ساتھ وفاق بالکل بھی تعاون نہیں کررہا، اس ملک کی معاشی حالت خراب ہے، کراچی کے شہریوں کو رائیڈنگ بہت اچھی سروس ملی ہے، سندھ میں جو بھی کمپنی آئے گی اسے ویلکم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گرین لائن سروس کا کوریڈور مکمل بن چکا ہے، وفاق نے منصوبہ سندھ حکومت کے حوالے نہیں کیا، گرین لائن کے لئے وفاق کو سندھ حکومت نے تمام سہولیات دی مگر ان کا تعاون زیرو ہے۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ نجی آن لائن کمپنیز کو پولیس تنگ نہیں کرے گی۔ اویس شاہ نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں سی این جی کا قانون بنا ہوا ہے، تقریباً اسکول وینز سے سی این جی سلینڈرز نکالے گئے ہیں جبکہ سندھ میں اضافی کرائے لینے والی، روٹ پرمٹ، فٹنس نہ ہونے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی آن لائن کمپنیز کے لئے قانون لارہے ہیں، جلد اسمبلی سے پاس کروائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 830374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش