QR CodeQR Code

سندھ اسمبلی میں منظور طلبہ یونین کی قرارداد پر فوری عمل کیا جائے، جمعیت

2 Dec 2019 22:45

ایجوکیشنل فیسٹیول اور ذمہ داروں سے گفتگو میں اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے ناظم اسد علی قریشی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں یونین کی عملی بحالی سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے ناظم اسد علی قریشی نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی سے منظور شدہ طلبہ یونین کی قرارداد پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، تعلیمی اداروں میں یونین کی عملی بحالی سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پہچان پاکستان مہم کے تحت منعقد ہونے والے ایجوکیشنل فیسٹیول اور حیدرآباد میں ذمہ داروں سے گفتگو میں کیا۔ اسد علی قریشی نے کہا کہ آئین پاکستان طلبہ کو یونین سازی کی اجازت دیتا ہے، لہٰذا آئین کے مطابق طلبہ کو ان کا جمہوری حق واپس کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں منظور ہونے والی قرارداد کا طلبہ نے خیرمقدم کیا، لیکن طلبہ اب تک عملی اقدامات کے منتظر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 830376

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830376/سندھ-اسمبلی-میں-منظور-طلبہ-یونین-کی-قرارداد-پر-فوری-عمل-کیا-جائے-جمعیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org