QR CodeQR Code

سندھ حکومت کا بڑا اعلان، طلباء یونیز پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

2 Dec 2019 22:52

سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی طلباء یونیز کی بحالی کے حوالے سے قرارداد منظور کرچکی ہے، بلاول بھٹو زرداری بھی طلباء یونیز کے حوالے سے اعلانات کرچکے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ طلباء یونیز کی بحالی کی ہدایت کرچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ نے طلباء یونیز پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی مرتضیٰ وہاب نے سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید بتایا کہ طلباء یونیز کی بحالی سے متعلق قانون سازی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ایک قانون بنا کر کابینہ اور پھر سندھ اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا، طلباء تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی طلباء یونیز کی بحالی کے حوالے سے قرارداد منظور کرچکی ہے، بلاول بھٹو زرداری بھی طلباء یونیز کے حوالے سے اعلانات کرچکے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ طلباء یونیز کی بحالی کی ہدایت کرچکے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ طلباء کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہونی چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 830377

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830377/سندھ-حکومت-کا-بڑا-اعلان-طلباء-یونیز-پر-پابندی-ختم-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org