0
Monday 2 Dec 2019 23:46

تبادلوں سے حکومت کی کارکردگی بہتر نہیں ہوسکتی، عوام عمران خان کو وزیراعظم نہیں دیکھنا چاہتے، تہمینہ دولتانہ

تبادلوں سے حکومت کی کارکردگی بہتر نہیں ہوسکتی، عوام عمران خان کو وزیراعظم نہیں دیکھنا چاہتے، تہمینہ دولتانہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی سینیئر رہنما و سابق وزیر تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو پارلیمانی امور کا کوئی تجربہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ انتظامی امور چلاسکتے ہیں، ایک دن میں تبادلوں کا سیلاب لانے سے حکومت کی کارکردگی بہتر نہیں ہوسکتی، اس کے لئے محنت کرنا پڑتی ہے، جو یہ حکومت کرنا نہیں چاہتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ عمران خان کے دور میں مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ ہوا، عوام نے ایک سال میں تبدیلی کا نعرہ لگا دیا اور اب عوام عمران خان کو وزیراعظم نہیں دیکھنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ایک بار پھر نواز شریف کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں، پنجاب میں شہباز شریف ہی ترقی کی علامت ہیں، ان کا کوئی متبادل نہیں ہے، چودہ ماہ میں پنجاب میں ترقی کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ عوام اب پھر مسلم لیگ (ن) کی طرف دیکھ رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 پیسے لیٹر پٹرول سستا ہونا عوام سے مذاق ہے۔ عرفان دولتانہ نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ (ن) برسراقتدار آئی، ملک نے ریکارڈ ترقی کی، مسلم لیگ (ن) کا دور ترقی اور خوشحالی کا دور ہے اور مسلم لیگ (ن) کا دور ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 830385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش