QR CodeQR Code

احتساب کے ساتھ داخلہ کے امور بھی شہزاد اکبر کے سپرد

3 Dec 2019 00:34

شہزاد اکبر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ان کا عہدہ وفاقی وزیر مملکت کے مساوی ہو گا۔ وزیراعـظم عمران خان سے جب نئے ڈی جی فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) واجد ضیا نے ملاقات کی تو اس دوران معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے معاون خصوصی برائے احتساب کو داخلہ کے امور بھی سونپ دیے ہیں۔ ان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ شہزاد اکبر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ان کا عہدہ وفاقی وزیر مملکت کے مساوی ہو گا۔ وزیراعـظم عمران خان سے جب نئے ڈی جی فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) واجد ضیا نے ملاقات کی تو اس دوران معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔ ایف آئی اے کے نئے ڈی جی سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کا خاتمہ پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاتفریق احتساب حکومت کا اولین ایجنڈا ہے۔


خبر کا کوڈ: 830397

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830397/احتساب-کے-ساتھ-داخلہ-امور-بھی-شہزاد-اکبر-سپرد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org