0
Tuesday 3 Dec 2019 09:29

عالمگیر وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

عالمگیر وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور پروگریسیو سٹوڈنٹس کولیکٹیو کے سرگرم رہنما عالمگیر وزیر خان کو سول لائن پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ پولیس نے تین روز قبل عالمگیر خان وزیر کو پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر 8 کے باہر سے گرفتار کیا تھا تاہم اس کی گرفتاری کو خفیہ رکھا گیا۔ آج سول لائن پولیس نے ملزم عالمگیر خان وزیر کو ماڈل ٹاون کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جس پر مجسٹریٹ نے عالمگیر خان وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عالمگیر وزیر سمیت دیگر رہنماوں کیخلاف مال روڈ پر 29 نومبر کو طلبہ یکجہتی مارچ میں ریاست اور فوج مخالف تقریر کرنے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی، اشتعال پھیلانے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
 
عالمگیر وزیر کے لاپتہ ہونے پر پختون طلبہ نے پنجاب یونیورسٹی میں احتجاجی دھرنا دے رکھا تھا تاہم رات گئے وائس چانسلر کیساتھ مذاکرات کے بعد طلبہ نے دھرنا ختم کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ عالمگیر وزیر کی گرفتاری اور پولیس حراست میں موجودگی کی خبر سب سے پہلے ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے شائع کی تھی، تاہم پولیس عالمگیر کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کرتی رہی تاہم آج پولیس نے اسے عدالت میں پیش کرکے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 830435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش