QR CodeQR Code

آصف زرداری اور فریال تالپور نے درخواست ضمانت دائر کردی

3 Dec 2019 11:41

اپنے درخواست میں سابق صدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ مجھے دل کی بیماری لاحق ہے اور تین اسٹنٹ بھی ڈالے جا چکے ہیں، شوگر کا مرض ہے اور شوگر لیول کنٹرول کرنے کے لیے مستقل علاج کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز میں اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر کردی جس میں نیب اور احتساب عدالت نمبر دو کو فریق بنایا گیا ہے۔ آصف علی زرداری نے موقف اختیار کیا ہے کہ مجھے دل کی بیماری لاحق ہے اور تین اسٹنٹ بھی ڈالے جا چکے ہیں، شوگر کا مرض ہے اور شوگر لیول کنٹرول کرنے کے لیے مستقل علاج کی ضرورت ہے۔ آصف زرداری نے میڈیکل رپورٹس درخواست کے ساتھ منسلک کرکے استدعا کی کہ انہیں متعدد بیماریاں لاحق ہیں، لہذا علاج کے لیے ضمانت منظور کی جائے۔ فریال تالپور نے درخواست ضمانت میں کہا کہ اسپیشل بچی کی والدہ ہوں، اس کی دیکھ بھال کے لیے ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 830461

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830461/ا-صف-زرداری-اور-فریال-تالپور-نے-درخواست-ضمانت-دائر-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org