QR CodeQR Code

پشاور میں کھانا پکانے کیلئے سلنڈر نہ دینے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

3 Dec 2019 12:05

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا جو وارادت کے فوراََ بعد فرار ہوگیا، پولیس تفتیشی ٹیم نے جائے واردات سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، جبکہ ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ چمکنی میں بھائی نے کھانا پکانے کیلئے سلنڈر نہ دینے پر فائرنگ کر کے بھائی کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بہادر زیب اور مبارک زیب پسران محمد زیب جو کہ فتو عبدالرحیمہ کے ایک ٹیکسی اسٹینڈ میں چوکیدار ہیں ان کا آپس میں گیس سلنڈر کے بے جا استعمال پر جھگڑا ہوا ہے جس کے دوران ملزم بہادر زیب نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی مبارک زیب کو شدید زخمی کیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہوگیا۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک راہگیر حسن خان بھی زخمی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا جو وارادت کے فوراََ بعد فرار ہوگیا، پولیس تفتیشی ٹیم نے جائے واردات سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیں جبکہ ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 830465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830465/پشاور-میں-کھانا-پکانے-کیلئے-سلنڈر-نہ-دینے-پر-بھائی-نے-کو-قتل-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org