0
Tuesday 3 Dec 2019 10:01

وزیر خارجہ ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

وزیر خارجہ ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سری لنکا کے دورے کے بعد ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے، جہاں قطر کی وزارتِ خارجہ کے چیف پروٹوکول آفیسر، پاکستانی ہائی کمشنر اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر خارجہ آج دوحہ میں دوسرے کوالالمپور سمٹ وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود نے سری لنکا کا بھی دو روزہ سرکاری دورہ کیا، دورے کے اختتام پر اور قطر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے سری لنکا کے ساتھ تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں، دونوں ممالک نے مشکل حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، ہمارا مستقبل ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک سری لنکا تجارت کے فروغ کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں، ہم مستقبل میں بھی آزادانہ تجارت کے معاہدے سے فائدہ اٹھائیں گے اور خدمات کے شعبے میں ایک دوسرے کی معاونت کریں گے، دہشت گردوں کے خلاف کاررروائی میں بھی پاکستان نے سری لنکا کا بھرپور ساتھ دیا۔ خیال رہے کہ دورے کے دوران شاہ محمود نے سری لنکا کے نو منتخب صدر گوٹا بایا راجا پاکسا سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں کیں۔
خبر کا کوڈ : 830466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش