0
Tuesday 3 Dec 2019 12:20

ضلع کرم میں آج دوسرے روز بھی تعلیمی ادارے بند ہیں

ضلع کرم میں آج دوسرے روز بھی تعلیمی ادارے بند ہیں
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع کرم کے علاقے بغکی میں کلاس فور ملازم کی جانب سے اساتذہ پر تشدد کے خلاف آج دوسرے روز بھی سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں۔ ضلع کرم کے علاقے بغکی ہائی سکول میں کلاس فور ملازم کا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اساتذہ پر تشدد اور زدوکوب کے خلاف آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع کرم کے اساتذہ کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے اور ضلع بھر کے تمام سرکاری سکول بند ہیں۔ اساتذہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کلاس فور ملازمین کی جانب سے اساتذہ پر حملہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل فراموش اقدام ہے۔ انہوں نے حکومت اور ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ پر تشدد میں ملوث افراد کے خلاف موثر کارروائی کی جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز اپر کرم کے علاقہ بغکی میں کلاس فور ملازم نے ساتھیوں کے ہمراہ سکول اساتذہ پر حملہ کر کے تین اساتذہ کو شدید زخمی کر دیا تھا جنہیں ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے، جن میں اسحاق حسین نامی ٹیچر کو تشویشناک صورتحال کے پیش نظر پشاور منتقل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 830472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش