QR CodeQR Code

پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، الیکشن کمیشن کے کسی رکن پر اتفاق نہ ہو سکا

3 Dec 2019 12:53

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی کی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اور حکومت کا اتفاق ہو گیا ہے، دونوں جانب سے تعاون کرنے پر بھی اتفاق ہوا، اپوزیشن نے مشاورت کے لئے وقت مانگا ہے، کل دوبارہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ شیریں مزاری کی زیرصدارت 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے کسی رکن پر اتفاق نہ ہو سکا۔ سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا حکومت کو آخری مراحل میں بات چیت کا یاد آ گیا، تمام ناموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ چئیرپرسن کمیٹی شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپوزیشن اور حکومت کا اتفاق ہو گیا، دونوں جانب سے تعاون کرنے پر بھی اتفاق ہوا، اپوزیشن نے مشاورت کے لئے وقت مانگا ہے، کل دوبارہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہو گا، قومی اسمبلی اجلاس سے قبل ممبران کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا سیاست میں کچھ لو کچھ دو کے معاملہ پر بات ہوتی ہے، کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کی تعداد مساوی ہے، ابھی تک کمیٹی غور و خوض جاری رکھے ہوئے ہے، کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا۔ مرتضی جاوید عباسی نے کہا الیکشن کمیشن کو غیر فعال ہونے میں 2 دن رہ گئے، اب حکومت کو یاد آ گیا ہے، حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، اپوزیشن اپنا کردار ادا کر رہی ہے، ابھی تک کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا، ہم ایسا الیکشن کمیشن چاہ رہے ہیں جس پر کسی سیاسی جماعت کو اعتراض نہ ہو۔


خبر کا کوڈ: 830490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/830490/پارلیمانی-کمیٹی-کا-اجلاس-الیکشن-کمیشن-کے-کسی-رکن-پر-اتفاق-نہ-ہو-سکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org