1
Tuesday 3 Dec 2019 09:50

طلباء کے جائز مطالبات کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، جے ٹی آئی

طلباء کے جائز مطالبات کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، جے ٹی آئی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت طلباء اسلام پاکستان کے کنونیئر حافظ ہدایت اللہ پیر زادہ، مرکزی معاون کنونیئر حافظ فضل الرحمان سمالانی نے کہا کہ جمعیت طلباء اسلام تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کی بحالی، حقوق طلبہ کی آڑ میں مغربی ایجنڈے کی تکمیل، فروغ اور سرکاری تعلیمی اداروں کی فیس و اخراجات میں ظالمانہ فیس کے خلاف آواز بلند کرے گی۔ جمعیت طلبہ اسلام طلباء کے جائز مطالبات اور حقوق کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ جمعیت طلبہ اسلام پرامن طریقے سے طلبہ کے جائز مطالبات اور حقوق کے لیے جہدوجہد جاری رکھے گی، کسی کو طلبہ کے جائز مطالبات اور حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی، 6 دسمبر کو ملک بھر میں حقوق طلبہ مارچ کا انعقاد کیا جائے گا، تمام صوبوں کے اضلاع میں حقوق طلبہ مارچ ریلیاں نکالی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ اسلام ضلع شرقی کراچی کے زہر اہتمام عظیم الشان تربیتی کنونشن خطاب اور صحافیوں سے گفتگوہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بجائے ایک کروڑ نوجوانوں کو بے روزگار کر دیا۔ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کے وجہ سے آج ملک کے مقتدرہ تعلیمی اداروں میں تعلیمی نظام تباہ و برباد ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت طلبہ اسلام پاکستان ملک کے تمام تعلیمی اداروں سے کلاشنکوف کلچر اور مخلوط نظام تعلیم کا خاتمہ لارڈ میکالے کی فرسودہ سوچ کی کھینچی گئیں تفریق اور نفرت کی لکیریں کو ختم کرکے دم لے گی۔ جمعیت طلباء اسلام پاکستان کے تمام صوبوں کے ذمہ داران 6 دسمبر کو حقوق طلبہ مارچ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائیں۔
خبر کا کوڈ : 830494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش