0
Tuesday 3 Dec 2019 13:16

تیزاب گردی کی روک تھام کیلئے پنجاب ایسڈ کنٹرول ایکٹ لانے کا فیصلہ

تیزاب گردی کی روک تھام کیلئے پنجاب ایسڈ کنٹرول ایکٹ لانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے خواتین پر تیزاب گردی کے واقعات کے تدارک کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا ہے۔ پنجاب حکومت نے خواتین پر تیزاب گردی کے واقعات کیخلاف پنجاب ایسڈ کنٹرول ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب ایسڈ کنٹرول ایکٹ کا ڈرافٹ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات روکنے کیلئے نیا ایکٹ لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت حکومت نے پنجاب ایسڈ کنٹرول ایکٹ کا فائنل ڈرافٹ تیار کر لیا ہے۔ ڈرافٹ کے مطابق ایسڈ کی فروخت، اسٹوریج اور ترسیل کیلئے لائسنس لینا ضروری ہوگا، ہر ضلعے کا ڈپٹی کمشنر لائسنس دینے کا مجاز ہوگا۔ ڈرافٹ میں مزید کہا گیا کہ 4 ماہ کے اندر ہر دکاندار، سیلر اور ڈیلر کو لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 830498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش