0
Tuesday 3 Dec 2019 13:52

پیپلز پارٹی خود طلبہ یونینز سے وجود میں آئی، آغا سراج درانی

پیپلز پارٹی خود طلبہ یونینز سے وجود میں آئی، آغا سراج درانی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ طلبہ یونین کی بحالی بےنظیر بھٹو کا خواب تھا، پیپلز پارٹی خود طلبہ یونینز سے وجود میں آئی۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ میں نے سندھی ٹوپی اجرک دن جیل میں منایا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں اضافے کی قانون سازی کی حمایت کرنا یا نہ کرنا پارٹی کا فیصلہ ہوگا، میں جیل میں ہوتا ہوں مجھے ان چیزوں کا زیادہ علم نہیں ہے۔

طلبہ یونین کی بحالی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ طلبہ یونین کی بحالی محترمہ شہید کا خواب تھا، یونینز کی بحالی ان کے مشن میں شامل تھا، پیپلز پارٹی خود طلبہ یونینز سے وجود میں آئی۔ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت سے مہلت طلب کرلی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ جمع کرانی ہے۔ عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔
خبر کا کوڈ : 830508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش